پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن ہے اپ دیکھیں گے اللہ خیر کرے گا،ہمارے لوگوں پر چھاپے ڈالے جا رہے ہیں پری پول رگنگ ہو رہی ہے ،عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن ہے اپ دیکھیں گے اللہ خیر کرے گا،ہمارے لوگوں پر چھاپے ڈالے جا رہے ہیں پری پول رگنگ ہو رہی ہے ،عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری جنرل پی ٹی ائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن ہے اپ دیکھیں گے اللہ خیر کرے گا،ہمارے لوگوں پر چھاپے ڈالے جا رہے ہیں پری پول رگنگ ہو رہی ہے ،پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہو گئی ہے،چیف الیکشن کمشنر ریو کی جنیروں کے مزے لینے کے لیے گئے ہوئے ہیں واپس ائیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات ہو جائیں گے، اسلام اباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ عدالتوں کے شکر گزار رہے ہیں جنہوں نے ہماری قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی1 نشست واپس کی،عوام کی ووٹ اور اواز وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے جیت پی ٹی ائی کی ہے،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بنیادی سہولیات سرگودہا جیل میں نہیں دی جا رہی،ایک طرح سے ان کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے خواتین کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے،پانی پی ٹی ائی زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں یہ کس کو مثال بنانا چاہتے ہیں،ہمیں ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور جلد سے جلد ان کو رہا کرنا چاہیے،چھ جسٹس نے لکھا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کے اپریٹو اور ایجنٹس نے بیڈ رومز تک کیمرے اور الات فٹ کیے تھے،بدقسمتی سے ہم نے تاریخ سے کوئی سبق سیکھا نہیں ہے،کسی بھی ادارے کے چیف ہوں ان کی ایکسٹینشن کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے،یہ جیب تراش حکومت ہے اور عوام کی یہ جیبوں پہ ڈاکہ ماریں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں