پاکستان کی ترقی کا منشور عام لوگ پارٹی کے پاس ہے، آصف نواز

پی پی نے عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا، ن لیگ نے عورت کی عزت پامال کی ،اقتدار ملا تو حلقے کے عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئیگی،عام لوگ پارٹی پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین کا اکادمی ادبیات میں تقریب سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) عام لوگ پارٹی پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور اسلا م آباد کے حلقہ این اے 53کے امیدوار معروف شاعر ادیب محمد آصف نواز نے کہا ہے کہ عام لوگ پارٹی کا منشور پاکستان کے مفاد میں ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینے کے نعرے پر عمل کیا ہے ، ووٹ کو عزت دینے والی جماعت ن لیگ عورتوں کی عزت ہی نہیں کرتی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر ٹکٹوں میں روز تبدیلی لا کر ووٹروں کو مایوس کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان میںپراگریسو رائٹرز اسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عام لوگ پارٹی پاکستان کے منشور میں بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ،تعلیم ،صحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا طریقہ ہائے کار شامل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے حوالے سے زبانی کلامی بات نہیں کرتے ہم نے اس حوالے سے ایک جامع پروگرام ترتیب دے رکھا ہے ، اس تقریب میں سیاسی نمائندوں ،صحافیوں ،ادبیوں اور شعراء خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں