زرداری کواشتہاری قراردینے کی خبرجھوٹ پر مبنی ہے‘ ترجمان سا بق صدر

ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے، ایسے بیان آصف زرداری کو سیاسی طور پرنقصان پہنچانے کی سازش ہے‘ایف آئی اے کے ڈی جی بشیر میمن پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کے دشمن ہیں‘ان کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے‘ عامر فدا پراچہ

اتوار 22 جولائی 2018 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فرید پراچہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے، ایسے بیان آصف زرداری کو سیاسی طور پرنقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عامر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں آصف زرداری کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں، ایف آئی اے کے ڈی جی بشیر میمن پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کے دشمن ہیں، ان کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے۔

عامر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ بشیر میمن چاہتے ہیں کہ وہ ان انتخابات میں اپنیبھائی کوفائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی نے کئی مرتبہ مطالبہ کیا کہ بشیر میمن کو ہٹایا جائے،آصف زرداری نے نجف مرزا کیخلاف بھی ایک مقدمہ دائر کیاہواہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں