سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ

جمعہ 12 جولائی 2019 00:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی سرفراز احمد فلکی اور اکبر ناصر خان چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا معاہدے کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے ماہرین سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آبادکو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اپنی خدمات فراہم کریں گے اس کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹی کی طرف سے تکینکی بنادوں پر مدد کے علاوہ اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ پر مامور عملے کو باقاعدہ تکینکی تربیت بھی دینے کے پابند ہوں گے،مزید یہ کہ اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ اورپنجاب سیف سٹی متعلقہ ریکارڈ ایک دوسرے کے ساتھ شیئرکریں گے ، معاہدی(MOU) کے بعدسیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے اس کو بہتر اندازسے چلانے کے علا وہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنے ،کارچوری،ٹریفک کوکنٹرول کرنے ،اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر اورنگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں