بھارت کرفیو لگا کر مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے ، الطاف احمد بٹ

لاک ڈائون سے نظام زندگی معطل ہے ، انسانی حقوق کی بدترین پامالی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، اسلامی ممالک چپ کا روزہ توڑ کر مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلانے کیلئے آواز اٹھائیں ،معروف کشمیری و سینئر حریت رہنما کا سویٹ ہوم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب تقریب سے سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان سیکٹری این پی سی انور رضا عابد عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) معر و ف کشمیر ی وسنیئر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھات ایک منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کی معشیت کو تباہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر لاک ڈاون ہے نظام زندگی معطل ہے انسانی حقوق کا کی بدترین پامالی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے اسلامی ممالک چپ کا روزہ توڑ کر مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم وجبر سے نجات دلانے کے لیے آواز اٹھاہیں عالمی برادری دوہرے معیار کی پالیسیاں ختم کرے انسانیت کے ناطے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک کو روکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویٹ ہوم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان سیکٹری این پی سی انور رضا عابد عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں حریت رہنماوں شیخ عبدالمتین ڈاکٹر مجاہد گیلانی سنیر صحافیوںعقیل احمد ترین، عامرسجاد سید، راجہ بشیر عثمانی، عباس نقوی، سول سوسائٹی اور یوتھ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ایک ایسے وقت میں جب سیب اور دوسرے فروٹ اور فصلوں اور زعفران کا موسم ہے کرفیو لگا کر کشمیریوں کی ریڑھ کی ہڈی ان کی معشیت کو تباہ کرنا چاہتا ہے کرفیو کی وجہ سے یہ تمام فروٹ اور فصلیں برباد ہوجاہیں گی اور کشمیری معاشی طور پر کمزور ہوجاہیں گے بھارت کے اس حربے کے خلاف عالمی برادری آواز اٹھاے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک بھارت پر دباو بڑھانے کے لیے اس کا تجارتی وسفارتی باہیکاٹ کریں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم ماہیں اور بہنیں ہر روز صبح اپنے دروازوں سے باہر جھانک کر دیکھتی ہیں کہ شاید پاک فوج ان کی مدد کے لیے آچکی ہو کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلیے پاکستان کو اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا اب اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت سے آگے بڑھنا ہوگا سویٹ ہوم کے چیرمیں زمردخان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچے اور بچیاں مقبوضہ کشمیر میں محصور بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا یہ احتجاج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور کشمیریوں کو حق آزادی دلانے تک جاری رہے گا ہم عالمی ضمیر کو جنجھوڑنا چاہتے ہیں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو پچاس سال مکمل ہونے پر ڈی چوک میں پچاس گھنٹے کا دھرنا دیا جاے گا جس میں سویٹ ہوم کے بچوں کے علاوہ دیگر سکولوں کے بچے اور بچیاں اور سول سوساہیٹی تاجر اور صحافتی تنظیموں اور یوتھ کے کارکن شرکت کریں گے سیکٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا مکمل بلیک اوٹ ہے اخبارات چینل بند ہے جمہوریت کے دعوے کرنے والے ملک بھارت میں جمہوری آزادیاں سلب ہیں صحافی برادری مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے قبل ازیں سویٹ ہوم کے بچوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی بچوں نے اپنی تقریروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں