ہالینڈ کے سفیر وائوٹر پلمپ کی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر وائوٹر پلمپ نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کی رہنما سینیٹر شیری رحمان سے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے قتل عام کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کی ضرورت بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے اپنے ملک کی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی پی پی کے تعلقات کو سراہا اور ان تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ ہالینڈ کے سفیر نے بہترین میزبانی پر سینیٹر شیری رحمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں