سپریم کورٹ نے 4سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی

جمعرات 14 نومبر 2019 22:27

ٍاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) سپریم کورٹ نے 4سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے، معاملے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ یہ کیس مزید انکوائری کا کیس ہے، کیس میں شامل مزید ڈی این ایز کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں،4سالہ بچی کے بیان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، جسٹس سردار طارق نے سوال اٹھایا کہ ملزم کی شفافت پریڈ کیوں نہیں کی گئی، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں نامزد ہونے کی وجہ سے ملزم کی شفافت پریڈ نہیں کی گئی، چیف جسٹس نی1موقع پر کہا کہ بہتر ہوگا درخواست ضمانت واپس لے لی جائے ورنہ ٹرائل پر اثر ہو گا، ملزم عباس عرف چیکو پر4سالہ بچی سے زیادتی کا الزام تھا، ملزم کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ کا اندراج ہوا تھا، وکیل ملزم کی طرف سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا گیا ہے۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں