اگست مودی کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک نئی صورتحال نے جنم لیا ہے،عبدالحمیدلون

مقبوضہ کشمیر میں فریڈم آف پریس اور فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہے،بیان

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہاہے کہ 5 اگست مودی کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک نئی صورتحال نے جنم لیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں فریڈم آف پریس اور فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہے۔جاری بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے میڈیا اور اخبارات نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔

قابض بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں عقوبت خانوں میں کشمیری نوجوانوں کو نازی طرز پر تشدد اور قتل کرنے کی تجویز دیکر ایک مرتبہ پھر بھارت کے فسطائی چہرے کوخود بے نقاب کیا ہے۔بھارت میانمار کے طرز پر کشمیر میں قتل عام کی سازش رچا رہا ہے اور کشمیریوں کو ریاست بدر کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ڈیولپمنٹ ہوری ہے۔بھارت وہاں تھرڈ فرنٹ بنا کر اپنے کھٹپتلی حکومت بنانے کی سازش رچائی جارہی ہے۔الطاف بخاری کی قیادت میں زر خرید ایجنٹوں کو استعمال کرکے بھارت ایک گھناؤنا کھیل کھیلنے جارہا ہے اور کشمیری عوام اس کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔آزاد کشمیر کے عوام ،حکومت اور میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے شد و مد کے ساتھ دنیا تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز پہنچائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں