بلاول بھٹو زرداری کا تحریک بحالی جمہوریت کے 16 شہداء کو ان کے 37ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

منگل 29 ستمبر 2020 16:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک بحالی جمہوریت کے 16 شہداء کو انکے 37ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 36 برس قبل سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر بہادر جیالوں نے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالوں نے عوامی حقوق کے لئے اپنی جانیں تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا، آمرانہ اور کٹھ پتلی ادوار میں سیاسی کارکنوں پر توڑے جانے والے مظالم کا حساب ضروری ہے۔ گاؤں پنھل چانڈیو کے باسیوں کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں