الیکشن کمیشن آف نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر یکم اور 2فروری کو اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2021 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر یکم اور 2فروری کو اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے یہ اجلاس یکم اور 2فروری کو طلب کیے گئے ہیں یکم فروری کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر مشاور ت ہو گی جبکہ 2فروری کو سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہو گی جبکہ 2فروری کے اجلاس میں قائم کی گئی سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں