عوام نے فسادی جتھہ کو مسترد کر دیا ،پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی، تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے ،وزیرِ داخلہ

جمعرات 26 مئی 2022 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) وزیرِ داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عوام نے فسادی ، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ،پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے ، میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ساری رات میں نے خود سکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے ۔

عوام نے فسادی ، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے ، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا ۔

ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا ۔ ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے ۔ رینجر اور پولیس کے اٹھارہ اہلکار شدید زخمی ہیں ۔ اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے۔

میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش و رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو آنسو گیس سے کنٹرول کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں