ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا چاند رات کے موقع پر نامور کرکٹر حارث رئوف کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ

بدھ 10 اپریل 2024 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے چاند رات کے موقع پر نامور کرکٹر اور اسلام آباد پولیس کے خیرسگالی سفیر و اعزازی ڈی ایس پی حارث رئوف کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے ساتھ ساتھ خریداری کیلئے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کا یہ دورہ چاند رات پر اسلام آباد پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آگاہی مہم اور سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کا حصہ تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اس موقع پر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی ملے اور انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ اگر کسی شہری کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔شہری خریداری کے دوران خواتین کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کی بھی حوصلہ شکنی کریں، پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں یہ لوگ وارداتیں کرتے ہیں، ایسے پیشہ بھکاریوں کے خلاف فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں