وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی عیدالفطر کے موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو مبارکباد

بدھ 10 اپریل 2024 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عید پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہاللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع نصیب ہوا، عیدالفطر رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل، رحمت الہی اور یوم تشکر ہے۔

کم وسیلہ طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عید پر پاک وطن کے امن و حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے وا لے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ شہداء کے اہل خانہ کو بھی عید پر یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبارک دن پر پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا گو ہوں،عید کی موقع پر عوام کی سیکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے، اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں