دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگل 16 اپریل 2024 12:27

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر سے پانی کی آمد و اخراج کے منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ37 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 37 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد1 لاکھ20 ہزار500 کیوسک اور اخراج آمد1 لاکھ20 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 78 ہزار700 کیوسک اور اخراج27 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1423.30 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.362 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1113.50 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.620 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں