وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

بدھ 17 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا ،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں