پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس (کل) چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

بدھ 17 اپریل 2024 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس (کل) جمعرات کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلہ میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چاروں صوبائی سپیکرز، سپیکر آزاد جموں کشمیر اور سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سمیت سفارتکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ک مطابق مشترکہ اجلاس کے موقع پر بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں