کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024ئ میں قائداعظم یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی

جامعہ نے اپنے اپنے مضامین میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024ئ میں قائداعظم یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی رہی ۔پاکستان کی صف اول کی جامعہ قائد اعظم یونیورسٹی نے مختلف ڈسپلنز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی نے ریاضی، شماریات، فزکس، کیمسٹری، میٹریل سائنس اور بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی درجہ بندی میں 201 سے 351 کے درمیان جگہ بنائی ہے۔

جامعہ نے اپنے اپنے مضامین میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی نے فارمیسی اینڈ فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی سطح پر 201ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جامعہ کے انوائرمنٹل سائنسز کے شعبہ ہائے جات عالمی درجہ بندی میں 450 میں سے 251 پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر گ نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم، اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس، اور بزنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز کے شعبوں نے بھی 351-451 کے درمیان نمایاں جگہ حاصل کی ہے۔

یہ کامیابی ہمارے اساتذہ اکرام، طلبہ، عملے،رینکنگ کمیٹی اور المنائی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارا مقصد اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ قائد اعظم یونیورسٹی جو موجودہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹییوں میں 315وین نبر پر اور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے کو مزید بہتر کرنا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار citation index کے مطابق دنیا کی 40 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جو کہ اس کی ریسرچ کوالٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

17-04-24/--248 #h# Qملکہ کوہسارمری میں وزیرِ اعلٰی پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر مری کے زیرِ سرپرستی اے ڈی سی آر مری کیپٹن ( ر ) قاسم اعجاز کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شروع #/h# ع*مری (آن لائن)ملکہ کوہسارمری میں وزیرِ اعلٰی پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر مری کے زیرِ سرپرستی اے ڈی سی آر مری کیپٹن ( ر ) قاسم اعجاز کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شروع کر دیا گیا۔

مری شہر اور گرد ونواح میں کل 177 تعمیرات کے خلاف اپریشن شروع کیا گیا ہے۔اپریشن کا سلسلہ طویل مدت تک جاری رہے گا۔اور کسی کو ریایت نہیں دی جائے گی۔جن کے ہوٹل اور تعمیرات بلڈنگزز بائی لاز کے۔ مطابق ہیں انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ایڈمنسٹریٹر مری کیپٹن ر قاسم اعجاز۔۔بلڈنگز بنوانے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ہوٹلز اور بلڈنگزز رات و رات تعمیر نہیں ہوئیں یہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے تعمیر ہوئیں اب ان کے خلاف اپریشن اور ان کو گرانا انتہائی ظلم و زیادتی ہے اہلیان علاقہ کا درعمل۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ایک بڑے اپریشن کا اغاز کر دیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی اور ایڈمنسٹریٹر مری قاسم اعجاز کر رہے ہیں اس اپریشن کا اغاز بینک روڈ مری میں ایک بڑے پلازے سے شروع کیا گیا جو کئی سال سے بن رہا تھا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کو بارہا نوٹسز بھی دیے کام بھی روکا لیکن انہوں نے کام بند نہ کیا جس پر ان کے خلاف اب اپریشن کیا جا رہا ہے اس اپریشن میں ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اپریشن کی سکیورٹی کے لیے ڈی ایس پی مری ملک ارشد پوری فورس کے ساتھ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود تھے اور پولیس کی بھاری نفری بھی اپریشن کی نگرانی کر رہی ہے ایڈمنسٹریٹر مری قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ مری میں اپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور جن لوگوں نے نقشوں کی وائلیشن کی ہے اور کثیر المنزلہ پلاوے بغیر اجازت کے تعمیر کر لیے ہیں ان کے خلاف اپریشن جاری رہے گا اور جن کے نقشے قانون کے مطابق پاس ہیں ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یاد رہے کہ گزشتہ ادوار میں مری میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے بے ہنگم تعمیرات ہوئی ہیں جو کئی سال تک جاری رہی ہیں جنہیں نون لیگ کی حکومت انے کے بعد فوری طور پر تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور کام بند کر دیے گئے لیکن اس کے باوجود مختلف مقامات پر تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری رہا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں کام ہو رہے ہیں ان کے نقشہ جات پاس ہیں اور وہ کام قانون کے مطابق کر رہے ہیں بینک روڈ میں اج صبح معلوم گرمی ہے بھاری مشینری کے ساتھ اپریشن کا اغاز کیا گیا اور پراپرٹی کو اور اس پر ہونے والی تعمیر کو بے حد نقصان پہنچایا گیا۔

اس اپریشن کے خلاف اہلیان مری کا ملا جلا رد عمل سامنے ایا ہے اہل دانش و فکر اور مری کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات تین چار سال سے جاری رہی ہیں اور اس میں انتظامیہ مکمل طور پر ملوث رہی ہے ان کی اشیر بات کے بغیر اتنی بڑی تعمیرات ممکن نہیں اس لیے ان تعمیرات کے دوران رہنے والے افسران کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے جنہوں نے یہ تعمیرات کروائی اور اب اس کو گرانے کے لیے بھی سب سے اگے ہیں اس اپریشن کے شروع ہوتے ہی مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سیزن کے دوران ہونے والے اپریشن کی وجہ سے مری کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور نواز شریف کی سربراہی میں گورنمنٹ ہاؤس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا اور تمام فیصلے اس اجلاس میں کیے گئے جن کا اطلاق چیف سیکرٹری پنجاب اور انتظامیہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مری میں مختلف میگا پروجیکٹس کی بھی منظوری دی گئی تھی جن میں سڑکوں کی کشادگی ریکارپیٹنگ 350 بیڈز کے ہاسپٹل کا قیام کوہالہ سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور کیا گیا تھا اس اعلی سطح اجلاس میں ایم پی اے بلال یامین ستی بھی موجود تھے اور ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے تھے اور تمام فیصلے کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں