مولانا عبد الفغورحیدری سے محمد اسلم کی ملاقات ،ملک بھر کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 اپریل 2024 15:42

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری سے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے ملاقات کی جس میں ملک بھر کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں عوامی اسمبلی کے عنوان سے ہونے والے جلسوں کے شیڈول اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام عوامی اسمبلیوں کی طرف جاکر عوام سے فیصلہ لے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قرضے لیکر اثاثے بیچ کر بجٹ بناتے ہیں لیکن پھر بھی ملک نہیں چل رہا ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کو میدان میں نکلنا ہوگا۔محمد اسلم غوری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں عوامی اسمبلی کے نام سے جلسے کریگی،اس وقت سب کی نظریں مولانا فضل الرحمٰن پر ہے۔محمد اسلم غوری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے خلاف اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔ملاقات میں جے یو آئی لاہور کے رہنما قاری افضل خان ودیگر موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں