اسلام آباد،لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے ترجمان کے مطابق لیڈی ہیڈ کانسٹیبل روبینہ شہباز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق روبینہ شہباز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کی گئیں، جو ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں