ناکسی سے مذاکرات ہو رہے نا ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

بدھ 1 مئی 2024 18:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نا کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور نا ہی کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس پر کہا کہ الیکشن کمیشن سے جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، قانون کے تحت جو سرٹیفکیٹ 7 دن میں ملنا تھا وہ آج تک نہیں ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت تاخیر ہو چکی، پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان جلد واپس دیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں