صوبہ پنجاب میں رواں برس کپاس کی کاشت کا ہدف40 لاکھ ایکڑ اور پیداواری ہدف65 لاکھ گانٹھیں مقرر

پیر 29 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ میں رواں برس کپاس کی کاشت کا ہدف40 لاکھ ایکڑ جبکہ پیداواری ہدف65 لاکھ گانٹھیں مقرر کیا ہے۔ کپاس جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کپا س کی کاشت اور پیداوار کے اہداف کے حصول کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پیداوار میں اضافہ کیلئے معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گندم کی فصل کی کٹائی اور کپاس کی کاشت قدرے تاخیر کا شکار ہے۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ خطہ جنوبی پنجاب کو دوبارہ کاٹن ویلی میں تبدیل کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ بہاولپور ڈویژن تقریباً 50 فیصد کپاس کی کل کاشت اور پیداوار کا ہدف حاصل کرتا ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتں بروئے کار لاکر مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ کپاس کی مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون ضروری ہے۔ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ باقاعدگی سے کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں