اسلام آباد پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی،مسروقہ مال اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

پیر 29 اپریل 2024 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گولڑہ کے ایر یا شاہ اللہ دتہ ٹریل 07 پر دوران ڈکیتی غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور جڑواں شہروں کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے چھینا گیا مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ گرفتار مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں