جیکب آباد کا محکمہ خوراک گندم کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام،تین ملوں پر چھاپے ،ذخیرہ اندوزی کے الزام میں ایک مل سیل کردی

بدھ 6 مئی 2020 15:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) جیکب آباد کا محکمہ خوراک گندم کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام،تین ملوں پر چھاپے ،ذخیرہ اندوزی کے الزام میں ایک مل سیل کردی ،15ہزار بوریاں تحویل میں لے لی ،دیگر ملوں پر بھی چھاپے لگائیں گی: ڈی ایف سی،چھ ہزار باردانے پڑے ہیں دو ہزار گندم کی بوریان بھیجی پھر بھی کاروائی کی گئی مل مالک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ خوراک گندم کا دو لاکھ ستر ہزارکا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو ا ہے جس کے بعد ڈی ایف سی جیکب آباد روشن پہنور نے بھاری پولیس نفری اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ گزشتہ روز مہران مل ،احسان لاشاری مل اور بلیدی مل پر چھاپہ مارا تو کھلبلی مچ گئی ڈی ایف سی روشن پہنور کے مطابق مہران مل کو ذخیرہ اندوزی کے الزام میںسیل کرکے 15ہزار گندم کی بوریان اپنی تحویل میں لی ہیں دیگر ملوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گادوسری جانب مہران مل کے مالک حاجی منیر میمن نے بتایا کہ دو ہزار گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے گودام میں بھیجی ہیں ان کے چھ ہزار باردانے مل میں پڑے ہیں اسکے باوجود کاروائی کی گئی جو زیادتی ہے شریف ہیں اس لئے تنگ کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے بائی باس کے راستے گند م بھاری رشوت کے عیوٖ ض ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان رات کے وقت اسمگل کی جا رہی ہے جس کے باعث سندھ میں گندم کے بحران کا امکان بڑھ گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں