جیکب آباد،25روزسے بجلی بند، گرمی کی ماری عوام سڑکوں پر نکل آئی

موچی بستی کے مکینوں کا اناج منڈی روڈ پر دھرنا ٹائر نذرآتش سخت نعریبازی تین عورتیں بیہوش مشتعل مظاہرین نے رینجر زکی گاڑی کو بھی راستہ نہ دیا

جمعہ 6 اپریل 2018 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) 25روزسے بجلی بند، گرمی کی ماری عوام سڑکوں پر نکل آئی موچی بستی کے مکینوں کا اناج منڈی روڈ پر دھرنا ٹائر نذرآتش سخت نعریبازی تین عورتیں بیہوش مشتعل مظاہرین نے رینجر زکی گاڑی کو بھی راستہ نہ دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے علاقے موچی بستی میں 25روزسے سیپکو کی جانب سے عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمر اتار کر لے جانے اوربجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نے ایک زبردست احتجاجی جلوس ڈاکٹر صدرالدین لاشاری،عبدالنبی ،سہنو خان ،دھنی بخش ،صابر حسین کی قیادت میں نکالاگیا جس میں عورتوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے اناج منڈی کے قریب چوک پر دھرنا دے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں گرمی کے ماروں نے سیپکو کے خلاف شدید نعریبازی کی اورٹائر جلائے تین گھنٹے سے جاری دھرنے میں تین عورتیں گرمی لگنے سے بیہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد دئے کر ہوش میں لایاگیا دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین نے رینجرز کی گاڑی کو بھی راستہ نہ دیا دھرنا تین گھنٹے تک جاری رہا مظاہرین کا کہناتھاکہ شدید گرمی میں 25روزسے بجلی بند ہونے کی وجہ سے درجنوں لوگ بیمار ہوگئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں بل دینے والوں کو بھی سزادی جارہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو (آج)دوبارہ احتجاج کیاجائے گا دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایکسیئن سیپکو مختیار انصاری نے بتایاکہ مذکورہ علاقے میں 100فیصد لوگ بل نہیں دیتے 34لاکھ کی بقایاجات ہیں مکینوں کو کہاہے کہ کچھ قسط جمع کرائیں تو بجلی بحال کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں