سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے اور اورکزئی میں دھماکے کی مذمت

جمعہ 23 نومبر 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر فائرنگ اور حملے اور اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بناکر پولیس و فورسز نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے اور کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملہ ایک سلسلہ کی کڑی ہے جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن دشمن کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو گا، یہ بزدل لوگ ہیں، پاکستانی قوم ان کے ناپاک عزائم اپنے اتحاد و اتفاق سے ناکام بنا دے گی، دہشت گردی کے خلاف ہم متحد ہیں۔

انہوں نے اورکزئی ایجنسی میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کرتے ہو ئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں