جیکب آباد،جے یو آئی کا پارٹی رہنما قاری محمد الیاس کے قتل کے خلاف مظاہرہ، مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا

منگل 23 نومبر 2021 21:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) جے یو آئی کا پارٹی رہنما قاری محمد الیاس کے قتل کے خلاف مظاہرہ، مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علما ء اسلام کی جانب سے جے یو آئی کے رہنما قاری محمد الیاس کے بے گناہ قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، حماداللہ انصاری، چاکر خان جکھرانی، ایس ٹی پی کے دلمراد لاشاری، مولانا پرویز احمد، آغا محمد حیات و دیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری محمد الیاس کا بے گناہ قتل ظلم ہے اس سے پہلے بھی ان کے بھائی مفتی سلطان احمد کو کے پی کے میں بیگناہ کو شہید کیا گیا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے تحت سزا دی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں