جیکب آبادکی مارکیٹ کا بیورو آف سپلائی کے اے ڈی کا دورہ

پیر 18 مارچ 2024 15:28

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) جیکب آباد میں مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی فاروق برڑو،نظر محمد بروہی نے ٹاور چوکی انچارج ٹریکر کانسٹیبل کے ہمراہ بازار کا اچانک دورہ کیا اور دوکانوں پر چھاپے لگا کر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی نے ڈرائی فروٹ اور کیک کی ایکسپائری ڈیٹ نہ ہونے پر جرمانے لگائے متعدد دوکانوں سے جرمانے کی رقم وصول کی گئی،دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق احمد برڑو نے اے پی پی کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چینی مقررہ ریٹ سے زیادہ فروخت کرنے پر جرمانہ لگایا،کوئی بھی دوکاندار سرکاری ریٹ پر سامان نہیں فروخت کررہا ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور عوام کو سہولیات فراہم کرینگے۔

\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں