جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ میں حیدر آباد اور کراچی سے 27غیر ملکی لائے گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 15:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) جیکب آباد کے یوتھ ہاسٹل کے قریب قائم ہولڈنگ کیمپ میں گزشتہ روز حیدر آباد سے 8 اور کراچی سے 19غیر ملکیوں کو لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کو جیکب آباد کیمپ میں رہائش دی گئی ہے جس کے بعد انہیں بلوچستان چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان بھیجا جائے گا ۔ابتک مختلف اوقات میں جیکب آباد کیمپ پر 1617غیر ملکی لائے گئے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں