جیکب آباد کے قریب کسٹم پولیس کی کاروائی ، گیس کے ٹینکر سے سیکڑوں بوریاں گٹکا اور پان برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جیکب آباد کے با ئی پاس کوئٹہ کراچی مین شاہراہ پر کسٹم پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گیس ٹینکر سے پان پراگ اور گٹکے کی سیکڑوں بوریاں برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹم چیک پوسٹ انچارج آصف علی گھمرو نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مین کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چیکنگ کے دوراں گیس کے ٹینکر سے سینکڑوں بوریاں پان پراگ اور گٹکا برآمد ہوئا ہے جن کی مالیت 7 کروڑ روپیہ بنتی ہے۔ایسی کاروائی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی مدد سے کہ ہے۔پان پراگ گٹکا کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا,ڈرائیور کے ساتھ ایک اور ملزم کے خلاف مقدمہ صدر تھانہ پہ درج کیا جائے گا۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں