ن پیپلز پارٹی وفاق کی علامت، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ،میر چنگیز خان جمالی

موجودہ حکومت کی بے بسی کی وجہ سے آج غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے کھیر تھر کینال سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فریال ٹالپور سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے،نائب صد ر پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 12 نومبر 2020 23:48

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں موجودہ حکومت کی بے بسی کی وجہ سے آج غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے کھیر تھر کینال سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محترمہ فریال ٹالپور سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی بلوچستان کے نائب صدر میر چنگیز خان جمالی نے گاوں علی حسن جمالی میں قبائلی رہنما میر عرفان خان شاہلزئی کے چچا علی گوہر جمالی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرے گی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کردیا خود ان کے وزرا اور ایم این اے ان کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں گلگت بلتستان کی عوام بھٹو ازم پر یقین رکھ کر جس طرح ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کیا گیا کیونکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر گلگت بلتستان میں اونچے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے کھیرتھر کینال اور پٹ فیڈر کینال کو بروقت پانی فراہم کرنے کے لیے ہم نے ہروقت کوشیشیں کی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی غریب کسان کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی نے اس ملک کے غریب عوام کی بات کی ہے اس لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو اقتدار سے دور رکھ کر سلیکٹڈ لوگوں کو لایا گیا ہے لیکن اس بار عوامی طاقت سے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی.انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام اور ملازمین کو ریلیف فراہم کیا۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا بلکہ ٹیکسس کی مد میں عوام اور ملازمین لاکھوں روپے بھر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس حکومت کے دن جا چکے ہیں۔انشا اللہ جلد پاکستان پیپلز پارٹی کی دور آئے گا اور غریب عوام کو ریلیف تب ہی ملے گا

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں