ضلع اوستا محمد کے مختلف تھانوں کے حدود میں جوئے کے اڈے چل رہے ہیں

منگل 2 اپریل 2024 20:42

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ضلع اوستا محمد کے مختلف تھانوں کے حدود میں جوئے کے اڈے چل رہے ہیں جن کا بھتہ باقائدہ تھانوں سے لیکر ضلعی افسران تک جا پہنچتا ہے۔ان اڈوں پر اشتہاری اور روپوش بھی آتے ہیں واپسی پر کوئی نہ کوئی واردات کرتے جاتے ہیں۔ رپورٹ تفصیلات کے مطابق ضلع اوستا محمد میں دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ جوئے کے اڈے مختلف تھانوں کے حدود میں شروع ہیں ظلم اس بات کی کہ اس ماہ مقدس میں بھی چل رہے ہیں جن میں صدر تھانہ کے حدود جعفرآباد پل کے قریب بڑا جوائ ۔

فیض آباد پل پر۔

(جاری ہے)

گنداخہ تھانہ کے حدود میں سیتل پل۔ گوٹھ غلام محمد جمالی میں۔اوستا سٹی تھانہ کے حدود مختلف کالونیوں میں اور چک 54میں جوائ سرعام چلا رہا ہے ان اڈوں سے پولیس اہلکار باقائدہ لیتے ہیں لیکن ان سب پر ایک پولیس آفیسر ہاوی ہیں جو باقائدہ ان اڈوں اور دیگر کمائی والے منشیات۔ پان پراگ۔ڈیزل پٹرول ایرنی کے بھتے لیکر ضلع پولیس آفیسر کو پہنچاتا ہے س آفیسر کے کہنے کے بغیر کوئی آفیسر سپاہی کا تبادلہ بھی نہ ممکن ہے ایک اور اہم رپورٹ ہے کہ ان اڈوں پر روپوش اور اشتہاری بھی ہوتے ہیں جو واپسی پر کوئی نہ کوئی کرائم کر جاتے ہیں آئی جی بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان نوٹس لیں

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں