جلالپورپیروالا میں کرنٹ لگنے نوجوان الیکٹریشن جاں بحق

بدھ 1 مارچ 2023 23:44

جلالپورپیروالا میں کرنٹ لگنے نوجوان الیکٹریشن  جاں بحق
جلالپورپیروالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2023ء) جلال پورپیروالہ میں کرنٹ لگنے سے 21 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا۔پرمٹ روڈ پر چکی سٹاپ کے قریب 21 سالہ الیکٹریشن محمد جنید پانی والی موٹر کی مرمت کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم پہنچی تو جنید کی موت واقع ہو چکی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے اس کی سانسوں کی بحالی کی کوششیں بھی بارآور نہ ہو سکیں جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے اس کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں