جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق، شوہر سمیت پانچ افراد زخمی

ہفتہ 2 اپریل 2022 16:50

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق جب کہ شوہر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جانبحق جب کہ شوہر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمی پانچوں افراد کو ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سمیرا زوجہ محمد یوسف اور اس کا 7 سالہ بیٹا فھد یوسف شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کار حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی، کہ لونی کوٹ بھولاڑی ایئر بیس کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں