ڑ*جامشورو چیمبر آف کامرس نے دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی کو مسترد کر دیا

اتوار 7 جولائی 2019 19:20

oجامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) جامشورو چیمبر آف کامرس نے فنانس ایکٹ میں دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے مسترد کر دیا فوری طور پر کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے صنعتیں بند ہونے اور ہزاروں مزدور بے روز گار ہونے کا خدشہ ظاہر تفصیلات کے مطابق جامشورو چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ چیمبر کے صدر ملک اقبال غنی سینئر وائس پریزڈینٹ پریم چندنے جامشورو چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں تاجروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ فنانس ایکٹ میں دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی عائد کرنے سے دھاگے اور اس سے وابسطہ تمام صنعتیں بند ہونے کے شدید خطرات ہیں جس سے ملکی معیشت کمزرو اور بیروگاری کا سامنہ ہو گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائلکی صنعت کچھ بہتر ہو رہی تھی کہ اس نافذ کردہ ٹیکس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا مالکان دلبرداشتہ اور صنعتیں چلانے سے قاصر ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے دھاگے کی صنعت پر عائد ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کوئی ایسی پالیسی واضع کی جائے کہ صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے اور ملکی معیشت مستحکم ہو انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری گیس کے بحران پر بھی قابوں پانے اور بجلی گیس کی قیمتوں کو کم کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں تا کہ ہزاروں غریب مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے رہے اس طرح کے اقدامات سے ملکی صنعتیں بیٹھ جائے گئی اور انہیں بند کرنا پڑے گا اس طرح کے اقدامات کئے جائے کہ پاکستان میں صنعتوں میں مزید اضافہ ہو اجلا س مین موجود محمد اشرف ،محمد جعفر ،ساجد جونیجو سمیت دیگر صنعت کاروں تاجروں کو کئے گئے فیصلوں کو خوب سرہاتے ہوئے حکومت کو ملکی صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں