جامشورو: اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 4 دسمبر 2023 17:58

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کوٹری میں بچوں کوا سکول لیکر جانے والی وین میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن وین جل کر راکھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

وین کوٹری سائٹ گوپانگ گوٹھ سے بچوں کو لیکر اسکول جا رہی تھی کہ گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، وین ڈرائیوار حمید کھوسو نے فوری طور پر بچوں کو نکال کر باہر منتقل کیا،ا سکول وین کے بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز طیارہ کریش، کتنی ہلاکتیں ہوئیں پولیس ذرائع کے مطابق وین میں آگ گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے لگی, کسی بچے کو آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا , وین مکمل جل کر راکھ ہو گئی۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں