جامشورو میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

بدھ 27 دسمبر 2023 19:50

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) جامشورو میں ہائی وے پر ہونے والا ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3 افراد کی جان لے گیا۔ٹریفک حادثہ جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی اور وین میں ٹکر ہوئی۔

(جاری ہے)

گاڑی اور وین کے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں