ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

منگل 20 فروری 2024 20:59

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نوعیت کے کیسز ضلع بھر سے قانونی کارروائی کےلئے پیش کئے گئے جبکہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوز مالکان کے موقف کی بھی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں جعلی و غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر وارننگ دینے کے علاوہ میڈیکل سٹورز دوبارہ وزٹ کرنے سمیت دیگر قانونی احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں