ضلعی انتظامیہ جھنگ کا پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ، گرانفروشی میں ملوث افراد کو جرمانے

منگل 12 مارچ 2024 20:24

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کا پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔منگل کے روز ضلع میں 41پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1800سے زائد انسپکشنز کے دوران مصنوعی مہنگائی کرنے اور چور بازاری میں ملوث افراد کو 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

عادی گرانفروشوں کے خلاف مقدمہ درج اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے خرم شہزاد بھٹی نے پرائس کنٹرول کیمپس کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ کے حوالے سے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں۔پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں