پاک فوج کا فاروڈکہوٹا میں رات کے وقت آپریشن، بارش میں پھنسے 25افراد کو بچا لیا

پیر 4 مارچ 2024 20:45

فاروڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) پاک فوج نے فاروڈ کہوٹہ میں بارش میں پھنسے 25افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع فارورڈ کہوٹہ میں شدید بارشوں اور طغیانی کی وجہ سے بیتار نالے میں پھنسے ہوئے 25افراد بشمول 8بچوں اور 8خواتین کو نکالنے کیلئے پاک فوج نے رات کے اندھیرے اور سخت موسمی حالات میں ریسکیو آپریشن کیا اور تمام متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا،متاثرین میں راشن اورکھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہا گیا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں