خضدار میں عید کی خریداری کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے ، نوابزادہ میر شعیب زہری

پیر 8 اپریل 2024 22:14

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میرشعیب جان زہری نے خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے لئے خریداری کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں ضلعی انتظامیہ دہشت گردانہ واقعات کو روکنے کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں تاکہ شہری عید کے لئے بلا خوف خریداری کرسکیں دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیے جائیں دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہوں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بم دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں