25جولائی کو ہونیوالا الیکشن آنے والی سات نسلوں کے فیصلوں کا تعین کرے گا، چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال

مہاجروں کو ایم کیو ایم کی زنجیر میں لپیٹ کر محدود کردینے کی سازش تیار ہے، الیکشن کو جیتنے کیلئے اپنی ساری توانائی صرف کرنی ہے

بدھ 20 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ25جولائی کو ہونے والا الیکشن آنے والی سات نسلوں کے فیصلوں کا تعین کرے گااور ہماری جیت میں کسی کی ہار نہیں ہے کیونکہ ہم کسی کے خلاف کام نہیں کر رہے کیونکہ ہمارے دشمن کے بچوں کی بھی فلاح کا راستہ پی ایس پی سے ہو کر گزرتا ہے جبکہ اپنی نسلوں کی بقا کو سامنے رکھ کر ہمیں اس الیکشن میں جانا ہے اسلئے ہمیں اس الیکشن کو جیتنے کیلئے اپنی ساری توانائی صرف کرنی ہے اور انشاء اللہ تعالی یہ الیکشن ہم ہی جیت گے ان خیالااظہار انہوںنے پا ک سرزمین پارٹی کے الیکشن سیل اور ٹاون کے زمہ داران اور کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے اجلاس خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آج سے ہم الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ کراچی کے 21 قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ہر حلقہ میں الیکشن آفس قائم کردیا گیا ہے اب سے لیکر الیکشن کے دن تک ہمارے تمام زمہ داران اب ان آفسز سے ہی کام کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ایک متوسط طبقے کی جماعت ہے ہمارے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے لیکن اگر چاکنگ سے جماعتیں کامیاب ہوتی تو کراچی میں عامل سب سے زیادہ لوگوں کے دلوں میں بسے ہوتے لیکن پاک سر زمین پارٹی اور جماعتوں کی طرح نہ حکومتوں کا حصہ رہی ہے نہ ہی ہمارے پاس بڑی بڑی جائیدادیں ہیں ہم سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہے اور قطرہ قطرہ کر کے دریا بنتا ہے انہوں نے اردوبولنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہاجروں کو ایم کیو ایم کی زنجیر میں لپیٹ کر محدود کردینے کی سازش تیار ہے اسلئے اپنے گھر کے دس سال کے بچے کی کاوشوں کو بھی استعمال کر کے ان کا بھی حصہ ڈالنا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں