پاکستان میں کالا باغ ڈیم بننا چاہئے یا نہیں۔۔۔
شہباز شریف نے صوبوں میں محاذ آرائی کا خاتمہ کردیا ایسا اعلان کردیا کہ کالا باغ ڈیم کے ناقدین بھی حیران
سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 13:47
(جاری ہے)
بجلی کے 4 پلانٹس میں 112 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ توانائی بحران کے باعث برآمدات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
ہم نے بہترہین کارکردگی دکھائی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ غلط بیانی اور خود نمائی سے کام نہیں لینا چاہئیے۔دھرنوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں آیا۔ سی پیک پہلے ہی آجاتا اگر 6 ماہ تک دھرنے نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو کراچی میں خوف کا عالم تھا، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی بھی تھی۔ کراچی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے وفاقی حکومت کو بھی سالانہ فنڈ مختص کرنا ہو گا۔ کراچی کے لیے صرف صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے۔کراچی کے لیے صرف صوبائی حکومت کے بجٹ میں مختص رقم کافی نہیں ہو گی، کراچی پاکستان کا کماؤ پوت ہے ، بلا تفریق سب کو خوش آمدید کہتا اور روزگار دیتا ہے۔ کراچی کو ایشیا کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا بہترین شہر ہونا چاہئیے تھا۔ کراچی کی حالت پر اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں ،ہمیں مل کر آگے دیکھنا ہے۔ کراچی کے معاملے پر سیاسی حکومت ہو یا غیر سیاسی حکومت سب ہی ذمہ دار ہیں۔ ہمیں کراچی کو اس کا حقیقی مقام دلوانا ہے۔ کراچی میں 6 ماہ کے اندر کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگا دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کاش لاہور سے پہلے کراچی میں میٹرو اور اورنج ٹرین چلتی،کراچی میں ہم پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کر دیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کراچی والوں کا حق ہے۔ کراچی میں تین سالوں کے دوران پر گھر کو پینے کا پانی فراہم کریں گے۔ کراچی میں فری وے نہ بنائے گئے تو شہر جام ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے بجلی کا مسئلہ حل نہ کرنے پر نام تبدیل کرنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر تڑپ نہ ہو گی تو کام کیسے جلد ہو گا؟ اگر ہمیں موقع ملا تو بھاشا ڈیم پر 5سال میں 70تا80 فیصد کام ہوجائےگا۔میں ہر کام جلد سے جلد کرنا چاہتا ہوں، کل کا کام آج کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں بھاشا ڈیم پر100ارب روپےکی سرمایہ کاری کی گئی،سرکاری اداروں میں ون ونڈوآپریشن کے لیے پارلیمنٹ سے قانون پاس کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو کے لیے صوبائی حکومت کی سطح پر اتھارٹی ہو۔ بھارت پاکستان سے عسکری طور پر نہیں لڑ سکتا، وہ پانی کی جنگ لڑے گا۔کالا باغ ڈیم سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم قومی اتحاد کی قیمت پر نہیں بن سکتا۔ بھاشا ڈیم پانی کے مسئلے کا فوری حل ہے۔ پانچ سال میں بھاشا ڈیم پر 70 سے 80 فیصد کام مکمل کیا جا سکتا ہے،100 ارب روپے سے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نیب میں پیش ہونے کی بجائے انتخابی دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر