کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کرا چی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر ، محمد جواد ، ابراہیم اور فہد سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان، لشکر جھنگوی اور انصارالشریعہ سے بتایا ہے۔ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور یہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی متعدد چوکیوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ مبینہ دہشت گرد سولہ ماہ سے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک مدرسے میں رہ رہے تھے۔ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو نشانہ بنانے کے علاوہ تخریب کاری کی وارداتیں کرنا چاہتے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں