الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے عملے کی تفصیل جاری کردی

ملک بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار فوجی جوان ،4لاکھ لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے 85 ہزار307 پریزائڈنگ افسران،ایک لاکھ10ہزار356اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران او ر2لاکھ سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی دینگے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے عملے کی تفصیل جاری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے انتخابی عملے کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار فوجی جوان تعینات ہوں گے جبکہ ملک بھر میں 4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر2 فوجی جوان اورباہربھی 2جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھرمیں 85 ہزار307 پریزائڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے۔ایک لاکھ10ہزار356اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران،2لاکھ55ہزار178پولنگ افسران ڈیوٹی دیںگے۔ملک بھرمیں131ڈی آراو مقرر کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کیلئی272 آراوزاور600ایآراوزہونگے۔صوبائی اسمبلیوں کے لیی577 ریٹرننگ افسران اور1140اے آراوزتعینات کردیے گئے جبکہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں