پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑواور دیگرعہدیدداروں کی مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

مراد علی شاہ دوسری بار جبکہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں ہیٹ ٹرک عوام کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے،وقار مہدی/راشدربانی/عاجزدھامراہ

جمعرات 16 اگست 2018 14:52

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑواور دیگرعہدیدداروں کی مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، نائب صدر راشد ربانی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے سیدمراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں سندھ کے رہنمائوں نے کہاکہ مراد علی شاہ دوسری بار جبکہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں ہیٹ ٹرک عوام کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی مسلسل عوامی خدمت اور کام کے سبب آج بھی عوام کا بھروسہ برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہید قائدین کے مشن کو پورا کرے گے۔وزیراعلی مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائینگے اور عوام کے مسائل حل کرینگے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اور صوبے کی فلاح کیلئے مزید جدوجہد کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں