بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی ضلع تھرپارکر کے سابق سیکرٹری اطلاعات چندر شرما کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی ضلع تھرپارکر کے سابق سیکرٹری اطلاعات چندر شرما کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر کارکن و پی پی پی ضلع تھرپارکر کے سابق اطلاعات سیکرٹری چندر شرما کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے، جنہیں بروز ہفتہ مٹھی شہر میں دن دھاڑے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ چندر شرما کے قتل کی خبر نے انہیں افسردہ کردیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتِ سندھ چندر شرما کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے چندر شرما کو ان کی سخت محنت اور غیرمتزلزل عزم پر خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں