اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںسندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو ..

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(خبر جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کے الیکٹرک اور نیپرا حکام عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹ ویو میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہوئے تھے،عدالت نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی،، اب بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 30اکتوبر تک مہلت دے دی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں