پاکستان اسٹاک مارکیٹ،یوم عاشورکی2روزہ تعطیلات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور ملا جلا رجحان رہا

اتوار 23 ستمبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) یوم عاشور کے موقع 2روزہ سرکاری تعطیلات کے باعث پیر تا بدھ صرف3دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں400پوائنٹس اضافے سے 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ41300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب وپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے آغاز مندی سے ہوا،اور ایک روزہ مندی میں انڈیکس 399.89پوائنٹس لوز کر گیا مگر دو روزہ تیزی سے انڈیکس میں799.66پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس طرح ٹریڈنگ کے دوران رونما ہونیوالی کاروباری تیزی سے رواں کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 399.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40920.31پوائنٹس سے بڑھ کر 41320.13پوائنٹس ہو گیا اسی طرح106.76پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20023.55پوائنٹس سے بڑھ کر20130.31پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 29965.82پوائنٹس سے بڑھ کر30084.77پوائنٹس ہو گیا ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب83کروڑ25لاکھ 76ہزار984روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب65ارب 65کروڑ30لاکھ 43ہزار648روپے سے کم ہو کر84کھرب 40ارب 82کروڑ4لاکھ66ہزار664روپے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

رواں کاروباری ہفتے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41357.34پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر مندی کی وجہ سے انڈیکس40254.67پوائنٹس پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود کاروبارہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ7ارب روپے مالیت کے 16کروڑ65لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم5ارب پے مالیت کے 14کروڑ52لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 1091کمپنیوں کا کاروبا ر ہوا جس میں سی547کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،473میں کمی اور71کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ڈیسکون آکس چیم،اینگرو پولیمر ،بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،نیمائر ریسائنس ،دیوان کیمیکل ،دیوان سیمنٹ ،میپل لیف ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،صدیق سنز ٹن ،پاک الیکٹرون ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سمٹ بینک ،ڈی جی کے سیمنٹ اور ازگارڈن نائن سر فہرست رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں