کراچی کو ڈیجٹلائز کرکے اس کا دائرہ ملک کے طول و ارض تک پھیلائیں گے، خالد مقبول صدیقی

اٹھارہویں سہہ روزہ آئی ٹی سی این اور فائر سیفٹی ایشیا نمائش کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر آئی ٹی کا میڈیا سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

کراچی کو ڈیجٹلائز کرکے اس کا دائرہ ملک کے طول و ارض تک پھیلائیں گے، خالد مقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اٹھارھویں تین روزہ بین الاقوامی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی سی این) اور فائر اینڈ سییفٹی ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے حوالے سے آئی ٹی سی این نمائش انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو نوے کی دہائی میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے کئی موقع ملے لیکن ضائع کردیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک خوشحالی کراچی سے ہوکر نہیں جائے گی، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں جدید آئی ٹی تعلیم کے فروغ سے ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم نے تہیہ کیا ہے کہ کراچی کو ڈجیٹلائز کرکے ملک کے کے طول و ارض تک اسے وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے عندیہ دیا کہ کراچی میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں تاکہ ہمارے طلبہ میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت لانے کے لئے ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔ جلد اعلان کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر انتہا پسندی کی تہمت لگائی ہے لیکن ہندوستان نے انتہا پسند شخص کو وزیر اعظم بنایا ہیبھارتی عوام کو سوچنا چاہیے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اس امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

افتتاح کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اٹھارویں آئی ٹی سی این ایشیا اور فائر اینڈ سیکیورٹی ایشیا نمائش کے مختلف ہالز کا دورہ کرکے پاکستان چین اقتصادی راہداری میں آئی ٹیکے کردار اور ملک میں اس شعبے کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے نمائش کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مقامی اور بیرون ممالک کے چھے سو سے زائد آئی ٹی برانڈز انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش میں 600 بین القوامی کمپنیوں کے 250 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔ چھے ہالز پر مشتمل دونوں بین القوامی نمائشوں میں رواں سال ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال 17 ویں آئی ٹی سی این نمائش میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے۔ سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے اور ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے منعقد ہونے والی نمائش میں بین القوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں اہم کانفنسسز منعقد کی جارہی ہیں جن میں ملک بھر کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے۔

سہہ روزہ اٹھارویں بین القوامی نمائش آئی ٹی سی این میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں اور وفود کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش ای کامرس گیٹ وے کے اسٹریٹیجک پارٹنرز میں حکومت پاکستان ،پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شامل ہیں جبکہ آئی ٹی سی این نمائش سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

اٹھارھویں تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا میں پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے کردار سمیت بین الاقوامی کانفرنسیں شامل کی گئی ہیں۔دونوں نمائشوں میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو درپیش چیلنجز، سی کامرس سمٹ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ۔ پی ایس ای بی کے لئے سی ای اوز فورم، انفارمیشن سیکورٹی کانفرنس میں فائر اینڈ سیفٹی سمیت اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں