شہد اور زیتون کی بات میں نے میڈیااور ملازمین کی اطلاع پر کہی تھی، ناصرحسین شاہ

اگر چیف جسٹس کے آنے کے بعد کوئی چیزتبدیل ہوئی ہے توسخت کاروائی ہونی چاہیے،سرکاری ملازمین کو الاٹ فلیٹ سے بیدخل کرنا درست نہیں،صوبائی وزیر

منگل 25 ستمبر 2018 21:12

شہد اور زیتون کی بات میں نے میڈیااور ملازمین کی اطلاع پر کہی تھی، ناصرحسین شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہد اور زیتون کی بات میں نے میڈیااور ملازمین کی اطلاع پر کہی تھی ، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ۔نے کہا کہ : اگر چیف جسٹس کے آنے کے بعد کوئی چیزتبدیل ہوئی ہے توسخت کاروائی ہونی چاہیے ، سرکاری فلیٹوں سے ملازمین کی بے دخلی کے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے ناصر حسین۔

(جاری ہے)

شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی ملازم کو بیدخل نہیں کرناچاہتی ، سرکاری ملازمین کو الاٹ فلیٹ سے بیدخل کرنا درست نہں ، : عدالتی احکامات پرعمل بھی کرنا ہے اسکا جائزہ لے رہے ہیں ، ایسا طریقہ نکالا جائے گا کہ سرکاری فلیٹس سے الاٹیز کو نہ نکالاجائے ،انہوں نے کہا کہ : پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے سے مقدمات کا سامنا کررہی ہے ، : ڈاکٹرعاصم کا دہشتگردوں سے ناتا جوڑدیاگیا ،ڈاکٹرعاصم پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گیے ، اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہیں جتنا کرپشن کے الزامات لگائے گیے ، : ہم مقدمات کا سامنا کررہے ہیں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ، ناصر شاہ نے کہا کہ : انورمجید کو سندھ حکومت نے نہیں ایف آئی اے نے اسپتال منتقل کیا ، اگر کوئی بیمار ہے توعلاج کیا انکا حق نہیں ، ایک سوال پر ناصر شاہ نے کہا کہ : نوازشریف سزایافتہ انکی ضمانت ہوگئی ، : یہ ناانصافی ہے کہ شرجیل میمن انورمجید ملزم ہیں اورانکو ضمانت نہیں مل رہی ،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں